the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
حیدرآباد، 20؍ فروری (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، پالی ٹیکنیک، حیدرآباد میں نیٹ ورک بلس اور ای سیل، آئی آئی ٹی بمبئی کی جانب سے نیشنل نیٹ ورک سیکوریٹی چیمپین شپ کم ورک شاپ کا 21 اور 22؍ فروری 2015ء کو 9 بجے صبح تا 6 بجے شام انعقاد عمل میں آرہا ہے۔ ڈاکٹر محمد یوسف خان، پرنسپال پالی ٹیکنیک کے بموجب اس ورک شاپ کے تین مرحلے ہیں جس کا آخری مرحلہ آئی آئی ٹی بمبئی میں منعقد ہوگا۔ فائنل میں کامیابی حاصل کرنے والے کو نیشنل نیٹ ورک سیکوریٹی چیمپین کا ٹائٹل حاصل ہوگااور ای سیل، آئی آئی ٹی بمبئی کی جانب سے انعام دیا جائے گا۔ نیٹ ورک بلس اور ای سیل ، آئی آئی ٹی بمبئی کی جانب سے ایک صداقت نامۂ امتیاز بھی دیا



جائے گا۔ دوسرے نمبر پر آنے والے کو نیٹ ورک بلس کیمپس میں سیسکو نیٹ ورکنگ کی مفت تربیت دی جائے گی۔ نیٹ ورک بلس ٹیکنالوجیز پرائیویٹ لمیٹڈ (نیٹ ورک ڈیزائننگ اینڈ کنسلٹنٹس) میں انٹرنشپ کا موقع بھی دیا جائے گا جہاں مختلف بڑی کمپنیوں کے جاریہ پراجیکٹس پر کام کرنے کا موقع ملے گا۔ جیتنے والوں میں 1,00,000 روپئے مالیت کے انعامات جس میں لیپ ٹاپس، ٹیبلیٹس وغیرہ تقسیم کیے جائیں گے۔ این این ایس سی 2015 (ای سیل، آئی آئی ٹی بمبئی اور نیٹ ورک بلس، گڑگاؤں) کی جانب سے حصہ لینے والوں میں صداقت نامۂ شرکت بھی تقسیم کیے جائیں گے۔ مزید تفصیلات جناب محمد فصیح الدین، اسسٹنٹ پروفیسر سے 9703131787 یا جناب سید عرفات احمد 7396297801 سے حاصل کیے جاسکتے ہیں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.